ناگالینڈ کے دیماپور اور لوگ لونگ شہر میں ریاستی سرکارکے خلاف مظاہرہ کر
رہی بھیڑ پر پولیس کی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دس افراد
زخمی ہو گئے۔موصولہ
رپورٹوں کے مطابق کل رات دیماپور میں پولیس کی فائرنگ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔لوگ لونگ میں اسی طرح کی کارروائی میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔